سکھ برادری کے لیے بڑی خوشخبری

14 Mar, 2018 | 03:37 PM

Read more!

(قذافی بٹ) سکھ برادری کے لیے خبر آگئی، سکھ برادری کی شادیاں اب رجسٹرڈ ہوسکیں گی، پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر آںند کراج بل دوہزار سترہ منظور کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی دنیا کی پہلی قانون ساز اسمبلی بن گئی جس نے سکھ برادری کی شادیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا قانون پاس کیا ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد سکھ برادری کی شادیاں رجسٹرڈ ہوسکیں گی۔ سکھ برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کا آنندکراج بل پنجاب حکومت کے پانچ پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے ،بل کے متن کے مطابق 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسڑ نہیں ہوگی،شادی کے لیے چار پھرے ضروری ہوں گے،شادی کےلیے گورو گرنت (مذہبی) کتاب بھی ضروری ہوگی, شادی کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھی سکھ برادری کی شادی ہندو قانون کےتحت رجسٹر کی جاتی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی

مزیدخبریں