طلبا کیلئے خوشخبری، محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

14 Mar, 2018 | 03:36 PM

 (جنید ریاض) ہر سال پاکستان میں شدید گرمی کے پیش نظر سرکاری ونجی سکولوں میں تقریبا اڑھائی ماہ کی چھٹیاں دی جاتی ہیں، جس کا سب طلبہ وطالبات بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، محکمہ تعلیم نے رواں سال کیلئے  لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اللہ بخش ملک سے پرائیویٹ سکول مالکان نے ملاقات کی۔ جس میں اتفاق کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 8 جون سے تمام سرکاری ونجی سکولوں میں دی جائیں گی اور10 اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے، جبکہ رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

 سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہاکہ پرائیویٹ سکول مالکان کے ساتھ ہر ماہ میٹنگ ہوگی ۔ اگلی میٹنگ قاضی گرامر سکول پاک عرب سوسائٹی میں ہوگی۔

سیکرٹری سکولز ڈاکٹراللہ بخش ملک نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولوں نے بھی اتفاق کیاہے کہ سکولوں میں تقاریب کے دوران انڈین اورپاکستانی گانوں پر بچوں سے ڈانس نہیں کرایاجائے گا۔ بلکہ ایروبکس، ملی نغمے، قومی ترانے، اسمبلی کو پروموٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں