ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی

جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی
کیپشن: City42 - Judicial Complex
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں صفائی کا ناقص انتظام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود، دیواروں پر لگے جالے بھوت بنگلہ  کا منظر پیش کرنے لگے، مال مفت دل بے رحم، جوڈیشل کمپلیکس میں ججوں کی پرانی گاڑیاں کھلے آسمان تلے پھینک کر کھٹارا بنا دی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔بیوروکریسی پنجاب حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کی عمارت کا افتتاح 12 اکتوبر 2015میں کیا گیا۔ بلڈنگ میں سپیشل کورٹس قائم کی گئیں۔ بلڈنگ فنگشنل ہونے کے بعد اسے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔ نامناسب صفائی اور برآمدوں میں لٹکتے جالوں سے بلڈنگ کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے۔ واش رومز سے نل تک غائب ہیں۔ججوں کی پرانی گاڑیوں کو نیلام کرنے کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں کھلے آسمان تلے رکھ دیا گیا ہے، جس سے گاڑیاں خراب ہو گئیں ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب میں الٹی گنگا بہنے لگی

  وکلاء کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی عمارت عدم دلچسپی کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کو تعمیر ہوئے تقریبا تین برس ہوگئے ہیں لیکن نا مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے بلڈنگ خستہ حال ہوتی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ پاکستان کی معروف ماڈل گرل قاتل بن گئی

 وکلاء اور سائلین کا کہنا ہے کہ مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث واش رومز گندے اور بدبو دار ہیں۔عمارت کو بچانے کے لیے اس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔