(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے اداکارہ عبیرہ کے قتل کیس کا 46 صفحات پر مبنی تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سٹی 42 نے فیصلے کی کاپی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل عظمیٰٰ راؤ عرف طوبی ٰنے 2015 میں اپنی سہیلی ماڈل گرل عبیرہ کو حسد و رقابت کی وجہ سے اپنے گھر پر زہر کھلا کر قتل کیا اور جرم چھپانے کیلئے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے کیے اور ایک صندق میں بند کرکے سکائی ویز بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ ملزمہ کو بس سٹینڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور فون کالز کے ریکارڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب میں الٹی گنگا بہنے لگی
عدالت نے اداکارہ عبیرہ قتل کیس کا 46 صفحات پر مبنیٰ تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ماڈل عظمیٰ راؤ تمام شواہد میں قصور وار پائی گئی، ملزمہ نے دوران حراست اپنے جرم کا اقرار بھی کیا۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ بیوروکریسی پنجاب حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے عبیرہ ماڈل قتل کیس میں ملوث ملزمہ ماڈل عظمیٰ راؤ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی، آج اس کیس کا عدالت نے تحریری فیصلے بھی جاری کر دیا ۔