ایل ڈی اے کا وحدت روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

14 Mar, 2018 | 12:00 PM

Read more!

(ناصر علی)  ایل ڈی اے کا وحدت روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وحدت روڈ پر مسلم ٹاؤن سے ملتان چونگی تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔۔اس دوران سڑک کنارے موجود کھانے پینے اور سبزیوں کے سٹالزسمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا , ایل ڈی اے کے عملے نے تجاوزات ختم کرتے ہوئے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔۔حکام کے مطابق تجاوزات بغیراجازت بنائی گئی تھیں اور انکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوتی تھی, آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز اور انسپکٹر غلام عباس نے کی۔

مزیدخبریں