بڑی عید پر بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کا اعلان

14 Jun, 2024 | 10:58 PM

اویس کیانی : وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے عید کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

 صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےیپٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے  مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے ۔ 

مزیدخبریں