ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی. ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا . ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔
ارکان اسمبلی نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ۔ شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں، پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکزکی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید،رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محموداور عدنان افضل چٹھہ شامل تھے، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔