سٹی42: گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے سندس فاونڈیشن لاہور کا دورہ جہاں انھوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر خان نے مریض بچوں میں مختلف تحائف بانٹے اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون عطیہ کیا۔
سندس فاونڈیشن کا دورہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا ٹاک کی جس میں انھوں نے کہا کہ سندس فاونڈیشن پر لوگوں کا اعتماد ہے،فاونڈیشن بھی صحیح حق داروں کو خون دیتے ہیں۔کزن میرج میں تھلیسیمیا جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، خون کی بھی مکمل جانچ کی جاتی ہے،اس فاونڈیشن کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انھوں نے نوجوانوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ خون کا عطیہ دیں ، عطیہ کیے گیے خون سے مستحق بچوں کو فائدہ ہوگا جبکہ انھوں نے مخیر حضرات سے سندس فاونڈیشن کو ڈونیشن دینے کی گزارش بھی کی۔
دورہ سندس فاونڈیشن کے دوران گورنر پنجاب نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ بھی کیا۔
گورنر پنجاب نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کوئی دعوہ نہیں کیا،ہتک عزت کے بل کے حوالے سے حکومت سے گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی۔ہتک عزت بل کے پاس ہونے میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں ہے میں نے بل پر دستخط نہیں کیے، میں نے ہتک عزت کے بل پر اعتراض اس لیے نہیں لگایا کیونکہ حکومت اور صحافیوں کے درمیان گفتگو چل رہی تھی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کی بات کی ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ٹی وی اور اخبار کو بند نہیں کیا ہے۔