ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنی فلم کا پوسٹر جاری کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر 18 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔ پوسٹر میں اداکار سن گلاسز کے ساتھ اپنے مخصوص اسٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹر کے مطابق ’سفیرا‘ پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ 

اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔

’سفیرا‘ کی کاسٹ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔