محمد حسن : حیدرآباد میں معمولی تلخ کلامی پر وین کنڈیکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
واقعہ حیدرآباد میں بھٹائی نگر تھانے کی حدود قاسم چوک کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کار میں ایک خاتون اور مرد سوار تھے جن کی وین کنڈیکٹر جمیل پٹھان سے تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جھگڑے کے دوران کار سوار شخص زین میمن نے گاڑی سے پسٹل نکال کر کنڈیکٹر جمیل کو گولی ماری اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کنڈیکٹر کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور فرار ملزم کی گرفتاری کیلیے ناکہ بندی شروع کردی جس کے نتیجے میں ملزم زین میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی کار اور آلہ قتل پسٹل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔