سٹی42: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی راہ گیروں پر بھاری پڑ گئی ، اے پی ایف 023 تیز ویگو نے سگنل پر کھڑی دو گاڑیوں کو ٹکر ماری اور ڈرائیور رکنے کی بجائے پھر فرار ہوگیا۔
راہ گیروں کی جانب سے بنائی جانے والی سیاہ سرکاری گاڑی کی ویڈیو ببھی سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہگیر موقع پر موجود ٹریفک وارڈنز کو سرکاری گاڑی کو پکڑنے کا کہتے رہے لیکن ٹریفک وارڈنز کی جانب سے کارسوار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
ملزم سرکاری گاڑی پر کیولری سے فردوس مارکیٹ اور پھر لبرٹی کی جانب فرار ہوا۔
جنوبی چھاونی میں متاثرہ گاڑیوں کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا لیکن تا حال گاڑی ٹریس ہوئی ، نہ ڈرائیور پولیس کی گرفت میں آ سکا۔