سندھ  حکومت نے تمام جمہوری روایتوں کو پامال کرکے بجٹ پیش کیا ہے، علی خورشیدی

14 Jun, 2024 | 07:03 PM

ویب ڈیسک : سندھ اسبملی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سندھ  حکومت نے تمام جمہوری روایتوں کو پامال کرکے بجٹ پیش کیا ہے ۔

  علی خورشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوانین میں پری بجٹ ڈسکشن بھی ہوتی ہے،صوبائی حکومت نے پری بجٹ ڈسکشن نہیں ہونے دی،ہم نے اپنی گزارشات حکومت تک پہنچانے کی کوششیں کی ،حکومت نے ہماری گزارشات نہیں سنیں،ایم کیوایم شہری سندھ کا 80فیصد مینڈینٹ رکھنے والی جماعت ہے ،ہم اپنی سفارشات حکومت کو دینا چاہتے تھے،حکومت نے ہماری درخواست کو پامال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے جو بجٹ پیش کیا وہ روایتی تھا، وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی اتھارٹی کا ذکر کیا ،سیف سٹی کے نام پر 12سالوں سے ایک ہی کہانی سنائی جاتی ہے،سیف سٹی پتہ نہیں کون سا پروجیکٹ ہے جو بارہ سال مکمل تو دور شروع ہی نہیں ہوا۔

مزیدخبریں