ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سندھ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کر دیا

حکومت سندھ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کیلئے  پیش کیے گئے بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔

  سندھ حکومت نے بجٹ میں1500 سے 3000 سی سی امپورٹڈ گاڑیوں پر 45 ہزار روپے تک لگژری ٹیکس عائد کیا ہے ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سےریسٹورینٹ پرادائیگی پر 5 فیصد ٹیکس ہو گا، بے نظیرکسان کارڈ کیلئے 8 ارب روپے، سندھ ہائیر ایجوکیشن کیلیے 30 ارب 60 کروڑ روپے  کی تجویز پیش کی گئی۔

 کچےکےعلاقےمیں سندھ پولیس کےلیے10 ہزار روپے کا خصوصی الاؤنس اور تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔