سند بجٹ میں یونیورسٹیز کیلئے  35 ارب روپے مختص

14 Jun, 2024 | 06:22 PM

ویب ڈیسک : حکومت سندھ  کی جانب سے مالی سال 25۔2024 میں گرانٹس کی مد میں یونیورسٹیز کیلئے  35 ارب روپے مختص کیے گئے۔  

بجٹ میں سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی کیلئے 2 ارب روپے ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک ارب ، ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیلئے ایک ارب 12 کروڑ ،مہران یونیورسٹی جامشورو کیلئے  ایک ارب 86 کروڑ روپے، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 66کروڑ روپے ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کیلئے ایک ارب 38 کروڑمختص کیے گئے۔ 

 علاوہ ازیں قائدعوام یونیورسٹی نوابشاہ کیلئے ایک ارب 37 کروڑ روپے، سندھ مدرسہ اسلام کیلئے 60 کروڑروپے ،داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص ، جامعہ کراچی اور سندھ یونیورسٹی کیلئے بجٹ میں 3،3 ارب روپےمختص کیے گئے۔  ہو نہارطالبات کے اعزازیے کیلئے80 کروڑ روپے،اعلیٰ تعلیم کیلئےاسکالرشپ کی مد میں 2 ارب  ، پوزیشن ہولڈر طلبا  کیلئے  سکالر شپ کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ  جبکہ  سکولوں میں 75 کروڑ روپے مالیت کی مفت کتابیں تقسیم کےلیےمختص کیے گئے۔ 

مزیدخبریں