مون سون 2024؛ محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

14 Jun, 2024 | 06:12 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون 2024 میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات  کے مطابق بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارشیں ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ ملک بھر میں دن کے درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت رہنے سےبرف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ہندوکش، کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔ 

مزیدخبریں