منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 4 ملزمان گرفتار

14 Jun, 2024 | 05:45 PM

سٹی42: داتا دربار پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی5 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان میں عبداللہ،آصف پطرس،عمر اور عامر شامل ہیں جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کردیے ہیں۔
اس موقع پر ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں