سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

14 Jun, 2024 | 05:20 PM

ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے ۔ 

حکومت کی جانب سے کراچی کے  گریڈ 1 سے 6 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 37 ہزار کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کے لئے 33 کھرب روپے حجم کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ملازمین کی کم از کم لازمی اجرت 37 ہزار ہوگی۔ گریڈ 1 سے 6 کے ملازمین کی بھرتی پر ان کی تنخواہ بھی 37 ہزار ہوگی ۔

پینشنرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیشن میں پندرہ فیصدبڑھائی ہے۔ 

مزیدخبریں