شاہ پور منڈی ، رکشہ لوڈر شہری کے 4 لاکھ 80 ہزار مالیت کے جانور لیکر فرار

14 Jun, 2024 | 05:15 PM

سٹی42: شاہ پور کانجراں منڈی میں رکشہ لوڈر شہری کے خریدے ہوئے جانور لوڈ کر کے نو دو گیارہ ہوگئے۔

یہ واقعہ 12 جون بروز بدھ  کو لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں پیش آیا جس کا مقدمہ پولیس کی جانب سے درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

متاثرہ شخص احمد سراج کا کہنا تھا کہ انھوں نے منڈی سے 4 لاکھ 80 ہزار مالیت کے بچھڑے خریدے تھے، رکشہ لوڈر پر تینوں بچھڑے لوڈ کروائے اور اپنی بائیک لینے گیا تو واپسی پر رکشہ لوڈر بمعہ جانور غائب تھا۔

سی سی ٹی وی کی مدد سے چوری میں ملوث دونوں افراد کے چہرے سامنے آگئے ہیں۔ متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ پولیس تعاون کررہی ہے، درخواست ہے کہ میرے جانور بازیاب کرائے جائیں، پولیس سی سی ٹی وی کے زریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزیدخبریں