سٹی42: فلوریڈا کے شہر فورٹ لارڈیل میں آج امریکہ اور آئر لینڈ کے میچ سے پاکستان کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی خوشخبری برآمد ہونے کے منتظر پپاکستانیوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فورٹ لارڈیل میں بارش کے لئے 'ریڈ الرٹ' جاری کیا گیا ہے اور فورٹ لاڈرڈیل میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارش اور سیلاب دیکھنے میں آیا ہے۔
آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ شروع ہو گیا تو ریاستہائے متحدہ امریکہ (USA)، ٹورنامنٹ کے سپر 8 راؤمنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید میں، آئرلینڈ کے ساتھ کھیلےگا۔ گروپ اے سے انڈیا پہلے ہی سپر 8 راؤنڈمیں پہنچ چکا ہے، امریکہ آئرلینڈ سے جیت کر سپر ایٹ میں شامل ہوسکتا ہے۔ پاکستان بھی گروپ اے میں ہے اور سپر ایٹ مین جانے والی دوسری ٹیم بننے کے لئے است آج کے میچ میں امریکہ کی ہار اور پرسوں آئرلینڈ کے ساتھ اپنے میچ میں جیت درکار ہے۔ آج آج کے میچ میں امیرکہ جیت کر دو پوائنٹ لے گیا یا بارش کے سبب میچ منسوخ ہو گیا تو پاکستان کے لئے اپنے اتوار کے میچ کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔
آج سارا پاکستان فورٹ لاڈریل میں جمعہ کو ہونے والے میچ کو قریب سے مانیٹر کرے گا،اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت کیلئے دعائیں تو کئی روز سے کی جا رہی ہیں جن میں آج جمعہ کے روز کچھ زیادہ شدت آ گئی ہے۔
فورٹ لاڈریل میں بارش کے سبب ایمرجنسی کا اعلان
فورٹ لاڈرڈیل میں گزشتہ چند دنوں کے دوران شدید بارش اور سیلاب دیکھنے میں آئے ہیں، فلوریڈا کے گورنر نے بدھ کو "ایمرجنسی کی حالت" کا اعلان کیا ہے۔
سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں بارش کا تقریباً 98 فیصد امکان
آج جمعہ کے موسم کی پیشن گوئی یہ ہے کہ فورٹ لاڈرڈیل اور ریاست فلوریڈا کے دیگر شہروں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ویدر ویب پورٹل ایکو ویدر Accuweather کے مطابق، جمعہ کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں بارش کا تقریباً 98 فیصد امکان تھا۔ تاہم میچ کے کے دوران بارش کا امکان 74 فیصد ہے۔ شہر میں دن کے دوران کچھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔ فورٹ لڈریل شہر کو 'ریڈ الرٹ' کے تحت بھی رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ موسمی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
درحقیقت جمعرات، 20 جون تک اس شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔آج کا میچ بارش سے بچ بھی گیا تو اتوار کو پاکسان آئرلینڈ کے میچ میں بارش ہونے کا امکان باقی رہے گا۔
آج میچ ہونے کی صورت میں
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے میچوں میں امریکہ ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے آیا ہے۔ اس نے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے ساتھ میچ کئے اور دونوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے، بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو شیوم دوبے اور سوریہ کمار یادو نے انہونی ہونے سے بمشکل بچایا اور پاکستان تو ہار ہی گیا۔
یو ایس اے کے کپتان مونانک پٹیل، نتیش کمار، سوربھ نیتھرالواکر اور بہت سے دوسرے ستاروں نے کچھ چشم کشا پرفارمنس کے ساتھ کرکٹ کے پرستاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔