عید الاضحی کے موقع پر عوام کیئے 03 اسپیشل ٹرینیں کراچی سے چلائی جائیں گی

14 Jun, 2024 | 05:09 PM

اقصیٰ شاہد : پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر عوام کےلیے 03 اسپیشل ٹرینیں کراچی سے چلائی جائیں گی ۔ 

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی اور پشاور وایہ فیصل آباد، سرگودھا مالکوار کے , آج روانہ ہوگی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے شام 06:30 پر روانہ ہوگی، یہ ٹرین پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 16 جون  کو رات 02:40 پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ یہ اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل ہے، یہ ٹرین چھوٹے بڑے  28 اسٹاپ  کرے گی۔ 

ٹرین میں 1118 مسافرسفر کریں گے ۔ 

مزیدخبریں