ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 800 روپےمہنگا ہوکر 2لاکھ 41ہزار 500 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2323 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی 2750 روپے پر برقرار ہے۔