محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

14 Jun, 2024 | 03:14 PM

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر  میں ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور  ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔  سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔  

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں