لیسکو  ملازمین کو عیدالاضحی پر ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

14 Jun, 2024 | 03:06 PM

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے ملازمین کو عیدالاضحی پر ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری کے لئے سمری وزارت پاور ڈویژن کو بھجوا دی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ فنانس کی جانب سے تیار ہونیوالے ورکنگ پیپر کے مطابق گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو بونس کی ادائیگی سے لیسکو کو ساٹھ کروڑ روپے کا مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ، لیسکو کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے بونس کی سمری سرکولیشن کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دی، جس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزارت پاور ڈویژن سے منظوری لینے کی سمری ارسال کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت پاور ڈویژن سے منظوری کے بعد مشروط طور پر بونس دیا جائیگا ،پاور ڈویژن کے مطابق وضاحتی نوٹس کی بنیاد پر ملازمین کو 50 فیصد جبکہ وارننگ کی بنیاد پر ملازمین کو 40 فیصد ادائیگی کی جائیگی تاہم سزایافتہ ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں