سٹی42: پراپرٹی اور موٹر ٹیکس میں اضافے کا امکان ، پراپرٹی ٹیکس میں 8 ارب روپے اور موٹر ٹیکس میں 3 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے 50 لاکھ سے اوپر کی ویلیوز کے تمام یونٹس ٹیکس نیٹ میں آجائیں گے۔
ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق رینٹل ویلیو پر تشخیص سے 18لاکھ یونٹس سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سےمزید 4 سے 5 لاکھ یونٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔ پراپرٹی کی تشخیص خود مالک کرکے آن لائن ایپ کے ذریعے سسٹم میں آگاہ کرے گا۔رضوان شیروانی نے کہا کہ غلط تشخیص کرنے والوں سے سوفیصد جرمانہ وصول کیا جائےگا۔
ایک ہزار سی سی سے کم گاڑی کا لائف ٹوکن ٹیکس 15ہزارسےبڑھا کر20ہزار کردیا گیا ، ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت پر ہرسال 10 فیصد کم کرکے ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ ایک ہزار سی سی سے اوپر گاڑی مالکان سے ٹوکن ٹیکس سی سی کی بجائے انوائس پر وصول کیا جائےگا ، 1ہزارایک سے 2ہزار سی سی تک گاڑیاں پر انوائس ریٹ کے 0.2 پرسنٹ وصول کیا جائےگا جبکہ 2001 سے اوپر سی سی تک تمام گاڑیاں کیلئے انوائس ریٹ کے زیرو پوائنٹ تھری پرسنٹ ٹوکن ٹیکس ہوگا۔