ڈولفن پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور  موقع پر گرفتار

14 Jun, 2024 | 01:08 PM

سٹی42: ڈولفن سکواڈ کی پیشہ ور چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ، ڈولفن اسکواڈ نے نشتر کالونی سے پیشہ ور موٹر سائیکل چور  کو موقع پر چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم فیروز پور روڈ پر مارکیٹ سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو رہا تھا۔

ملزم عدنان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور دیگر چوری میں استعمال ہونے والے ٹولز برآمد کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نشتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں