پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

14 Jun, 2024 | 01:05 PM

( سٹی42) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا  ہے کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے۔

لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  بجٹ کی صورت میں مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، اُنہوں نے بتایا کہ  بجٹ میں صحت اور تعلیم پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، کلینک آن وہیلز سے 6 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے، فیلڈ ہسپتالوں سے بھی ہزاروں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے، بیسک ہیلتھ یونٹس اور صحت کی دیگر سہولیات کی مکمل تعمیر نو بھی اس بجٹ میں شامل ہے۔ تعلیم میں پہلی بار ٹیچر ٹریننگ، تعلیمی کوالٹی پر انحصار زیادہ ہے، تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ سے ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے، کسان کارڈ بلاسود قرض سکیم شروع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ سائیڈ پر ٹریکٹر کے اوپر ایڈوانس مشینری کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے ہیں، سولر ٹیکنالوجی میں بھی ڈویلپمنٹ سائیڈ پر بجٹ رکھا گیا ہے، تمام صوبوں میں بلاتفریق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اینڈ ٹو اینڈ منصوبہ لایا جا رہا ہے، بجٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 120بلین رکھے گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پچھلے 3 ماہ میں محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، کل پیش ہونے والا بجٹ ٹیکس فری بجٹ تھا، پنجاب حکومت نےعوام دوست بجٹ پیش کیا۔یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، اس کے اندر کو اہم ہے جو وزیر اعلی پنجاب کی ترجیح میں شامل ہے.

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں نہیں لگائیں، وزیر اعلیٰ نے تمام منصوبوں کو فنڈ کر کے انہیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی 595 ارب سے بڑھا کر 670 ارب اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔زراعت میں بھی کافی کام دیا گیا ہے، اس میں 10 ارب لکا لون فری کسان کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے، لائیو اسٹاک کے فارمرز کے لیے بھی لون اسکیم کارڈ شروع کیا جارہا ہے 2 ارب کی فنڈنگ سے، سیڈ کی پروموشن کے لیے بھی بجٹ میں رقم رکھی گئی، وزیر اعلی کی یہ ترجیح ہے کہ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کا منصوبہ لایا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف اور فشریز میں اضافہ ہوا ہے، شرمپ فارمنگ اور آیکوا کلچر میں فارمرز کو انسینٹو دیے جارہے ہیں تاکہ اس کو فروغ ملے، پہلی دفعہ اسموگ سے پاک پنجاب کا ایک منصوبہ تمام سیکٹرز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے اور اس پر 2 ماہ سے عمل جاری ہے۔1 سے 16 گریڈ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور 17 سے 22 گریڈ کی 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی ہم نے منظوری دی، کم سے کم تنخواہ کو 37 ہزار کیا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے ہیتھ انشورنس اور ویلفیئر فند قائم کیا گیا ہے ایک ارب کی فندنگ کے ساتھ، کلچر اور انفارمیشن کو بھی 4 سے 10 ارب تک دیا گیا ہے، انسانی حقوق اور اقلیت کی مد میں 2 سے 5.5 ارب تک اضافہ کیا گیا ہے۔وویمن ڈیولپمنٹ ایک سے 2 ارب کردیا گیا ہے، اس میں گاؤں میں بیٹھی لڑکیوں کو اسکل سکاھئی جائیں گی، کھیل میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، فیملی پلاننگ کی مد میں 13 سے 16.5 ارب روپے اضافہ کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، پچھلے دنوں سے وفاق اور پنجاب کے بجٹس پر تنقید ہورہی ہے، مگر ہم نے درست فیصلےکر کے ہی ملک کوڈیفالٹ سے بچایا ہے۔
 

مزیدخبریں