ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ کیس ، صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جون تک ملتوی

انسانی سمگلنگ کیس ، صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جون تک ملتوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  بچوں کی سمگلنگ اور دستاویزات میں تبدیلی کا مقدمہ، کراچی کی مقامی عدالت نے سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

 کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے گواہوں کے164کے بیانات ریکارڈ کروانا چاہتی ہے، ہم گواہوں کے بیانات کے بعدملزم کی ضمانت کروانا چاہتے ہیں ، ہمیں 24 جون تک کا وقت دیا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے  سماعت 24 جون تک ملتوی کردی ۔

 ایک روزقبل بچوں کی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے معروف سماجی کارکن صارم برنی نے سیشن کورٹ سے رجوع کیاتھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

 ٰخیال رہے کہ کچھ روزقبل ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پرکراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer