معروف بھارتی اداکار کی لاش گھر سے برآمد

14 Jun, 2024 | 12:19 PM

(ویب ڈیسک) تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ وجین اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ اداکار پردیپ وجین بدھ کی شام چنئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار کی موت حادثاتی طور پر گِرنے سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پردیپ وجین اپنے گھر میں اکیلے ہی مقیم تھے جبکہ ماضی میں اُنہوں نے سانس کی تکلیف اور چکر آنے کی وجہ سے اپنا علاج بھی کروایا تھا۔

پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکار کے دوست گزشتہ دو روز سے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن جب اداکار نے فون کالز کا جواب نہیں دیا تو اُن کے دوست اُن کے گھر پہنچ گئے۔  گھر پہنچنے پر دوستوں نے پردیپ وجین کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جبکہ کسی نے دروازہ نہیں کھولا تو اُنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے فوری پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑا تو اداکار مردہ حالت میں اپنے گھر کے واش روم میں گِرے ہوئے تھے، اُن کے سر اور چہرے پر زخم بھی تھے۔ پولیس کی جانب سے اداکار کی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق پردیپ کی موت گِرنے کی وجہ سے ہوئی۔ 

مزیدخبریں