اسرائیلی فوجی نے مسجد کو ریستوران بنا دیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

14 Jun, 2024 | 11:45 AM

(ویب ڈیسک)  اسرائیلی فوجی اہلکار نے رفح کراسنگ کے قریب موجود مقامی مسجد کو ریستوران میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

 اسرائیلی فوج سمیت حکومت جہاں فلسطین اور غزہ شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے وہیں اب اسلام سے بھی دشمنی میں کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار نے رفح کراسنگ کے قریب موجود مقامی مسجد کو ریستوران میں تبدیل کرتے ہوئے تفریح کا مرکز بنا دیا ہے، مذکورہ مسجد مصری بارڈر سے 280 میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود  ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے احاطے میں کھانا بنا رہے ہیں۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے اسرائیلی فوجی ٹینکس رفح شہر کے مغربی حصے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جمعرات کے روز رہائشی کی جانب سے کہنا تھا کہ اسرائیلی زمین، فضائی اور سمندری ہر جگہ سے حملہ کر رہا ہے، جس کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی جارحانہ انداز میں رفح کے المواسی کے علاقے پر حملہ آور ہیں جو کہ انسانی پناہ گاہ قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں