ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، سابق وزیراعلیٰ کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا۔میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف بھی ہے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 27 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer