(ویب ڈیسک) سینئرصحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کی نئے مقدمہ میں گرفتاری،عمران ریاض کو آج کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے گا ۔
گزشتہ روز ایک مقدمے میں بریت کے بعد پولیس نے صحافی عمران ریاض کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا تھا ،عمران ریاض کو آج کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے گا اور پولیس عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
عمران ریاض پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکورٹی بیریئر توڑنے کا الزام ہے۔آج پولیس بکتر بند گاڑی میں عمران ریاض کو کینٹ کچہری میں پیش کرے گی ،نئے مقدمہ میں عمران ریاض پر علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عمران ریاض پر اے ایس ایف اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی ،عمران ریاض نے اے ایس ایف سیکورٹی بیریئر ہر گاڑی چڑھائی، تھانہ سرور روڑ پولیس نے عمران ریاض کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔