عملے کی قلت:میٹرک اور انٹر امتحان میں جونیئر اساتذہ  سپرنٹینڈنٹ تعینات ہوں گے

14 Jun, 2024 | 11:15 AM

(جنیدریاض)میٹرک اور انٹر امتحان میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کو عملے کی شدید قلت کا سامنا،عملے کی شارٹیج کو پورا کرنے کیلئے جونیئر اساتذہ کو بھی امتحانات میں سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا جاسکے گا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کو عملے کی شدید کمی  اورسپرنٹیڈنٹس کیجانب سے امتحانی ڈیوٹی سے انکار پر تعلیمی بورڈز نے نوٹس لے لیا۔ اب عملے کی شارٹیج کو پورا کرنے کیلئے جونیئر اساتذہ کو بھی سپرنٹینڈنٹ لگایا جاسکے گا۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے ای ایس ٹی اساتذہ کو بھی امتحانات میں سپرنٹینڈنٹ تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔

ای ایس ٹی اساتذہ کو میٹرک اور انٹر دونوں امتحانات میں بطور سپرنٹیڈنٹ تعینات کیا جاسکے گا۔اس سے قبل صرف ہیڈ ٹیچر یا ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہی سپرنٹینڈنٹ تعینات کیا جاسکتا تھا۔ پی بی سی سی کےمطابق فیصلہ امتحانات میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں