خسرہ پھر بڑھنے لگے،لاہور میں 54 کیسز رپورٹ

14 Jun, 2024 | 10:49 AM

(عظمت مجید)خسرہ کیسزمیں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا،لاہور میں ایک مرتبہ پھر خسرہ کے مریض سامنے آنے لگے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں خسرہ میؒں مبتلا 54 بچوں کے کیسز سامنے آئے  میں۔پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 290 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے 24 گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

خسرہ کیا ہے؟

خسرہ ایک ایسا انفیکشن ہے جو وائرس سے پیدا ہوتا ہے، خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا  ہےتو نہایت چھوٹےآلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیاء پر گر جاتے ہیں۔ آپکا بچہ یا تو  براہ راست سانس کے ساتھ اندر لے لیتا ہے یا پھر آلودہ اشیاء کو ھاتھ لگا کراپنا ھاتھ ناک، منہ، اور کانون لگاتا ہے۔

خسرہ کے نشانات اور علامات
خسرے کے نشانات چہرے سے شروع ہوتے ہیں اور پورے جسم سے ہوکر پاوں تک جاتے ہیں
خسرہ کی علامات بخار کے ساتھ شروع ھوتی ہیں اور جو کہ دو دن تک رھتی ہیں۔ اس سے کھانسی ، ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا ھے اور پھر بخار آ لیتا ہے۔ اس سے آنکھ مین انفیکشن ہوتا ہے جسے ' پنک آئی' کہتے ہیں۔ سرخ دانے چہرے اور گردن کےاوپر نمودار ھوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ھو جاتے ہیں۔ پھر یہ دانے بازوں، ہاتھوں، ٹانگوں،اور پیروں تک پھیل جاتے ہیں۔پانچ دن کے بعد جس طرح سرح دانے بڑھے تھے اسیطرح کم ھونا شروع ھو جاتے ہیں

 خیال رہے کہ رواں سال میں اب تک 13383 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


 
 
 
 

مزیدخبریں