ٹی 20 ورلڈکپ: پاپوانیوگینی کو شکست دیکر افغانستان سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر

14 Jun, 2024 | 09:57 AM

( سٹی42)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاپوا نیو گینی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ کیلئے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل افغانستان نے پاپوا نیوگینی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، پاپوانیوگینی کے کپلن ڈوریگا 27، ایلی ناؤ13 اور اوپننگ بیٹر ٹونی یورا نے 11 رنز اسکور کئے۔

  پوری اننگ میں پاپوا نیوگینی کا کوئی بھی بیٹر ایک چھکا لگانے میں ناکام رہا،پہلی اننگز میں افغانستان کے بولرز نے 13 وائڈ کے ساتھ 25 اضافی رنز دیئے،افغانستان کے فضل حق فاروقی نے اپنے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2.5 اوورز میں 4 رنز دیکر دو اور نور احمد نے 14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔  پاپوا نیوگینی کے 96 رنز کا ہدف افغانستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

 خیال رہے کہ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہیں جبکہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کیساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
 

مزیدخبریں