(فاطمہ عارف) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا , محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹےمیں بارش کے امکانات ہیں۔
محکہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح155ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح155ریکارڈ ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح181ریکارڈ، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح182ریکارڈ، سی ای آرایف آفس میں آلودگی کی شرح141ریکارڈ اور جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح100ریکارڈکی گئی ہے۔
کراچی میں سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا ئیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 25ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 81 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔