سٹی42: پنجاب کی حکومت نے بجٹ تجاویز میں پراپرٹی ٹیکس مین بھاری اضافی کی تجویز بھی پیش کر دی اور اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس گھروں کی موجودہ قیمت کے مطابق وصول ہوگا۔
پنجاب فنانس بل میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس پر ٹیکس تجاویز پیش کی گئی ہیں جن کے مطابق پچاس لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت والے رہائشی اور کمرشل پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
پلاٹس کے مالکان سے موجودہ قیمت کے مطابق سالانہ 7 فیصد پراپرٹی ٹیکس لیا جائے گا۔
ایک کروڑ سے 2 کروڑ روپے مالیت والے رہائشی اور کمرشل پلاٹس پر ٹیکس لاگو ہو گا۔
ایک کروڑ سے 2 کروڑ والے پلاٹس پر موجودہ قیمت کا 8 فیصد ٹیکس وصول کرنے کی تجویز بجٹ تجاویز میں شامل کی گئی ہے۔
ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت والے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی بھی ٹیکس لاگو ہو گا۔
ڈھائی کروڑ روپے والے پلاٹس پر موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق 9 فیصد ٹیکس لگے گا۔،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ابھی ڈی سی ویلیو کے مطابق ٹیکس وصول کرے گی۔ رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی مارکیٹ ویلیو پر ٹیکس وصولی بعد میں شروع کی جائے گی۔
پراپرٹی ٹیکس میں ہوش ربا اضافہ کی تجویز، لیکن ٹیکس وصول ڈی سی ویلیو پر کیا جائے گا
14 Jun, 2024 | 01:26 AM