پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کے باہر  سرکاری ملازموں کا احتجاج

14 Jun, 2024 | 01:11 AM

جنید ریاض:  پنجاب اسمبلی میں  صوبائی بجٹ  پیش کئے جانے کے موقع پر اسمبلی کے باہر سڑک پر سرکاری ملازمین نے اپنے  مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ  حکومت لیو انکیشمنٹ میں کمی کا فیصلہ واپس لے۔  14 ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کے مستقلی کے آرڈرز جاری کیے جائیں۔

ملازمین اتحاد کے ،چیف آگنائزر  وحید مراد یوسفی نے احتجاج کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کا فیصلہ بھی واپس لے۔ گریڈ 20 کےپرنسپل کو وفاق کی طرز پر اسپشل الاونس دیا جائے۔

مزیدخبریں