افشاں رضوان: سبزہ زار اے بلاک کی بلال روڈ عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ڈیڑھ سال قبل پائپ لائن بچھانے کے لئے کیلئے اکھاڑی گئی سڑک دوبارہ اب تک تعمیر نہیں ہو سکی۔
تباہ حال روڈ ٹریفک کیلئے بند ہونے کے سبب ون وے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
علاقہ کے مکین خستہ حال سڑک پر مٹی اڑنے سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث علاقہ میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
علاقہ کےمکینوں نے انتظامیہ سے بلال روڈ کی ازسرنوتعمیرومرمت کا مطالبہ کیا ہے۔