لاہور کی گلیوں، سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کے لئے 5 ارب  38 کروڑ روپے

14 Jun, 2024 | 12:47 AM

سٹی42:   پنجاب حکومت کے بجٹ میں لاہور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی۔ 
پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024کیلئے پانچ ارب 38کروڑ روپے سے زائد رقم  لاہور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے مختص کر دی۔ اس رقم سے  لاہور کی مختلف یونین کونسلز میں ڈرینج ، سٹریٹ لائٹس ،  ٹف ٹائلز  سٹریٹس اور سڑکوں کی تعمیر ہو گی۔ 

  لاہور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام  کے تحت جن گلیوں کی تعمیر کی جائے گی ان میں  نشتر کالونی ، پنچو ، انعم روڈ ، اظہر ٹاؤن ، مبارک ٹاؤن، یوحنا آباد، جلو کی گلیاں شامل ہیں۔ 
بنگالی ،ہڈیارہ ، صوفیہ آباد ، بی آر بی ، نتھا سنگھ پنڈ ، لیل پنڈ،واہگہ کی گلیوں،  میو کالونی ، محمد علی چوک ، گلشن احباب ، دھلوکی ، منہالہ ، ڈوگراں کلاں کی گلیوں کی بھی سنی گئی۔ ان گلیوں کی تعمیر کے لئے فنڈز    لاہور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام  کے لئے مختص رقم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں