حافظ نعیم نےمیئر کراچی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا

14 Jun, 2023 | 10:57 PM

 ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کے الیکشن کو  منعقد ہونے سے پہلے ہی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ شہر کے 9 ٹاؤنز ہم جیت چکے ہیں اور ہماری اکثریت ہے، الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی نے نتائج تبدیل کیے، ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے منتخب لوگ مفاد یا خرید و فروخت کے تنیجے میں الیکشن سے محروم ہوں۔

ان کا کہنا تھا ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ میئر کے الیکشن کے خلاف عدالت میں جائیں۔


 

مزیدخبریں