کراچی کا مئیر کون ہو گا؛ میدان کل سجے گا

14 Jun, 2023 | 10:01 PM

ویب ڈیسک: میئر اور ڈپٹی میئر کراچی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہو گئیں۔

 پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کی نشست کے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم جماعت اسلامی کے حافظ نعیم آخری دم تک مقابلہ کرنے پر کمربستہ ہیں۔

آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہاکہ کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہم نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔ کل کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا مزید کہناتھا کہ سٹی کونسل کے 366 اراکین کل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔

مزیدخبریں