طیب سیف: مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں پر آگ جلانے اور ڈینگی کے پھیلاو کا معاملہ، اسلام آباد انتظامیہ نے دفع 144 نافذ کر دی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانا، باربی کیو کرنے اور کچرا پھیلانے پر پابندی لگا دی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑؤں میں آئے روز آگ لگنے کا معاملہ پیش آتا ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے شہر اقتدار میں گندا پانی جمع ہونے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلیوں گھروں، اور ٹائر پنچر کی دکانوں پر پانی جمع کیا جاتا ہے۔ اس پانی کے باعث ڈینگی کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔ خلاف ورزی پر دفع 144 کے تحت کارروائی کی جائےگی۔