روسی تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا

14 Jun, 2023 | 09:03 PM

اشرف خان : روسی تیل لانے والے  جہاز پیور پوائنٹ سے تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ۔ 

 جہاز  اتوار کے روز پاکستان پہنچا تھا ،منتقلی کا عمل 8 بج کر 24 منٹ پر مکمل ہوا . خام تیل کی منتقلی کی رفتار پی آر ایل کی درخواست پر 5 Bar سے کم کر کے 2 Bar کی گئی تھی جبکہ رفتار کم کرنے کے عمل کی وجہ سے منتقلی کا عمل تاخیر سے مکمل ہوا ۔ ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا تیل بردار جہاز آیندہ ہفتے کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا۔

مزیدخبریں