ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ کے کسانوں نے جنسی ہراسانی کا شکار پہلوان بچیوں کی حمایت میں دہلی روڈ بلاک کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں کسانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اورر پہلوانوں کی قومی تنظیم کے صدر برھ بھوشن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر  دہلی جانے والی سڑک بلاک کر دی۔

بدھ کے روز حصار دہلی توڈ بند کرنے والے کسان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے خلاف ہریانہ سمیت بھارت کے کئی علاقوں کی پہلوان لڑکیوں نے جنسی ہراسمنٹ کی شکایات درج کروا رکھی ہیں اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

کسانوں نے منگل کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تو  برج بھوش  کی جنسی ہراسمنٹ کے خلاف احتجاج رنے والے پہلوان بھی کسانوں کے احتجاج میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے تھے۔

پیر کے روز، پہلوان بجرنگ پونیا کوروکشیتر میں "کسان مہاپنچایت" میں احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کے لیے ذاتی طور پر آئے۔ 11 جون کو پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پٹیالہ جا کر وہاں پی ایس پی سی ایل کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے احتجاج میں عملی شرکت کی تھی۔

بدھ کے روز حصار میں کسانوں کے پہلوانوں کی حمایت میں احتجاج کی  خبروں اور وڈیو کلپس کو پہلوانوں اور کسانوں دونوں کے حامیوں اور ہمدردوں نے پوسٹ اور ری ٹویٹ کیا۔  اس حوالہ سے ایک ہیش ٹیگ ریسلنگ پروٹیسٹ بھارتی ٹویٹر میں ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا رہا۔