اسرار خان : رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 2613، سرقہ عام کے 43 ہزار 130 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 815 مقدمات درج ہوئے ۔ صدر ڈویژن نقب زنی کے 583 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا، جہاں 5 ماہ کے دوران 524 مقدمات درج ہوئے ۔ سٹی ڈویژن میں نقب زنی کے 267، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 225 اور سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 199 مقدمات درج ہوئے ۔ سرقہ عام کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 9843 مقدمات درج کئے گئے ۔ سٹی ڈویژن سرقہ عام کی 9113 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ کینٹ ڈویژن 8346 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سرقہ عام کے 8016، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3926، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 3886 مقدمات درج کئے گئے ۔
لاہور میں نقب زنی اور سرقہ عام کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری
14 Jun, 2023 | 08:01 PM