محکمہ موسمیات نےگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

14 Jun, 2023 | 07:46 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر ، بالائی  پنجاب ، اسلام آباد میں آندھی گرد آلود ہوائیں  اور گرج چمک   کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی  بلوچستان اور وسطی سندھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں  اور گرج چمک   کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقا مات پر ژالہ باری اور موسلادھار  بارش  کا امکان ہے۔ زیریں سندھ میں شدید آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات  پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے۔  ملک  کے میدانی اضلاع میں  جھکڑ آندھی چلنے کا امکان ہے۔    

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور مرطوب   رہے گا ، جبکہ لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،  منڈی بہاؤالدین،  فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں  چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، دیر ، چترال ،مالاکنڈ،کوہستان   ، کرم  ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، میں  آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ   بارش کی توقع ہے۔ بنوں ،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں  آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ   بارش کی توقع ہے، جبکہ چند  مقامات پر موسلا دھار  بارش۔اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں