ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹارٹ اپ پاکستان نے جدید ترین مواصلاتی نظام کے ساتھ ”اسٹارٹ اپ دبئی“ لانچ کر دیا

 سٹارٹ اپ پاکستان نے جدید ترین مواصلاتی نظام کے ساتھ ”اسٹارٹ اپ دبئی“ لانچ کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سٹارٹ اپ دبئی اب عرب امارات اور خلیجی خطے میں ڈیجیٹل منظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔

سٹارٹ اپ پاکستان نے اپنے ویژن اور سوچ کو وسیع کرتے ہوئے اشتراکی عمل کیا تاکہ سٹارٹ اپ دبئی کو خلیجی خطے میں جدت اور مواقع کے درمیان فرق کو ختم کیا جائے اور خلیجی ممالک میں عالمی جدت پسندی' دنیا میں ہونے والی نئی ایجادات اور کاروباری سرگرمیوں' اتار چڑھائو کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کی جائیں جس سے وہ فائدہ اٹھاسکیں.

عرب ممالک کے نوجوانوں اور خصوصاً کاروباری حضرات کو اسٹار اپ دبئی کے ذریعہ ماحولیاتی نظام کی خامیوں کو اجاگر کرکے مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کرنا اور ان کی کاروباری سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہی ہمارا ولین مشن ہے۔

سٹارٹ اپ پاکستان کی کامیابی اور مقبولیت کراچی میں منعقد ایئر لنک CEO`s سمٹ 2023 میں اسے بزنس میڈیا پبلیکیشن ایوارڈ سے نوازنہ ہے اب پاکستان کی پہچان ڈیجیٹل میڈیا میں اس کے اہم اور کلیدی کردار کو واضح کرتی ہے اب یہ پلیٹ فارم نئی بلندیوں کو چھونے کی جانب گامزن ہے ہماری اور پوری ٹیم کی شب و روز کی انتھک محنت اور کاوشیں توجہ اب سٹارٹ اپ دبئی ڈیجیٹل کی جانب مرکوز ہیں ہمیں ہمارے فالوورز سے امید ہے کہ سٹارٹ اپ پاکستان سے آپ کا جو لگائو ہے ایسی ہی محنت و لگائو سٹارٹ اپ دبئی سے بھی کریں گے۔