گجرات میں ریڈ الرٹ،45000 افراد شیلٹر مومز منتقل

14 Jun, 2023 | 07:18 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: گجرات کے ساحلی اضلاع سوراشٹرا اور کچھ میں سمندری طوفان بپرجوئے کے تباہ کن اثر ات سے بچانے کے لئے 45000 سے زیادہ لوگوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق بیپرجوئے طوفان کے 15 جون کی شام کو گجرات کے کچھ ضلع میں جاکھاؤ ساحل کے قریب لینڈ فال کرنے کا امکان ہے۔ یہ کچھ کے ساتھ گجرات کے تمام علاقہ کو عبور کر کےراجستھان  میں جودھپور تک جائے گا۔ ریاست گجرات می اس سمندری طوفان کے سبب ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ریاست میں 13 اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

طوفان کے ؒؒخطرہ سے بچانے کے لئے کچھ لوگوں  کو بارڈر سکیورٹی فورس کے کیمپ میں بھی پناہ دی گئی،

مزیدخبریں