گندم اور آٹے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

14 Jun, 2023 | 06:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بڑھتی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگی دوبھر کر دی ہے اب،پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 تا 120 روپے اضافہ کیا گیا۔ لاہور میں گندم کی قیمت 4400 روپے جبکہ راولپنڈی میں 4500 روپے فی من سے تجاوز کرگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2550 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق میدہ فائن کی بوری کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں