ویب ڈیسک: طاقتور سمندری طوفان بیپرجوئے آج شام مانڈوی (گجرات) اور کراچی کے درمیان جاکھاو پورٹ اور سورشترا کے نزدیک لینڈ فال کرے گا۔ امکان ہے کہ طوفان 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل پر پہنچے گا اور اس کے ساحل پر لینڈ فال سے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے بھوج گجرات اسٹیشن نے سائیکلون کے ساحل سے ٹکرانے کے مقام کے بارے میں بتایا کہ یہ گجرات میں بھوج کے نزدیکی ساحلی شہر مانڈوی اور کراچی کے درمیان جاکھاؤ پورٹ (گجرات) ، سوراشٹرا، کچھ اور ملحقہ پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
موسمیات کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ ساحل تک آتے آتے بیپرجوئے مزید شمال مشرق کی طرف مڑ سکتا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے سورشترا اور باکھاو پورٹ کے شہریوں کے لئے بدھ کی شام یہ وارننگ جاری کی کہ سائیکلون ان مقامات پر ؛ینڈ فال کر سکتا ہے۔
Starke Zyklon (VSCS) #Biparjoy wird heute Abend zwischen Mandvi (Gujarat) und Karachi (#Pakistan) mit Böen bis 150 km/h und gewittrigem Starkregen auf Land treffen. #Wetterradar Bhuj IMD zeigt erste Vorboten... pic.twitter.com/3XubGCsoo5
— Joachim Schug (@Joackiie) June 14, 2023